کویت اردو نیوز 07 مئی: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو ہفتے کے روزویسٹ منسٹر ایبی میں منعقدہ شاہانہ تقریب میں تاج پہنادیا گیا ہے۔برطانیہ میں تاج پوشی کی یہ رسمی تقریب کوئی سات دہائیوں کے بعد منعقد ہوئی ہے۔
اس میں قریباً 100 عالمی رہنماشریک تھے اور لاکھوں ناظرین نے اس کو ٹیلی ویژن پربراہ راست دیکھا ہے۔
اینگلیکن چرچ کے روحانی پیشوا کینٹربری کے آرچ بشپ نے سینٹ ایڈورڈ کا 360 سال پرانا تاج شاہ چارلس کے سر پررکھا۔وہ ویسٹ منسٹر ایبی میں 14 ویں صدی کے تخت پر جلوہ افروز ہوئے تھے۔
رسم تاج پوشی 1066 میں 74 سالہ ولیم فاتح کے زمانے سے چلی آرہی ہے۔
چارلس کی دوسری بیوی 75 سالہ کمیلا کو اس تقریب کے دوران میں ملکہ کا تاج پہنایا گیا ہے۔ اس رسم کی جڑیں اگرچہ تاریخ میں پیوست ہیں، لیکن یہ ایک ترقی پسند بادشاہت پیش کرنے کی بھی ایک کوشش ہے، جس میں خدمات میں شامل افراد زیادہ متنوع برطانیہ کی عکاسی کرتے ہیں۔
ہفتے کے روز تاج پوشی کی تقریب 1953 میں ملکہ ایلزبتھ کے مقابلے میں چھوٹے پیمانے پر منعقد کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود اسے شاندار بنانے کی کوشش کی گئی، جس میں سنہری رنگوں اور زیورات سے بھری تلواروں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے بے رنگ کٹے ہوئے ہیرے کو تھامے ہوئے تاریخی شاہی کلمات پیش کیے گئے ہیں۔
𝐓𝐡𝐞 𝐂𝐫𝐨𝐰𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐨𝐟 𝐓𝐡𝐞 𝐊𝐢𝐧𝐠
The Archbishop of Canterbury places St Edward’s Crown on The King’s anointed head. The clergy, congregation and choir all cry ‘God Save The King’.#Coronation pic.twitter.com/kGrV3W0bky
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2023
چارلس نے گذشتہ سال ستمبر میں اپنی والدہ کی وفات کے بعد ولی عہد کی حیثیت سے خود ہی بادشاہ بن گئے تھے اور ان کی تاج پوشی ضروری نہیں تھی لیکن تاج پوشی کی رسم کو عوامی سطح پر بادشاہ کو قانونی حیثیت دینے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ہفتہ کے روز برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ شاہ چارلس III کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد کا مراسلہ ارسال کیا۔
امیر کویت نے اپنے نام اور کویتی عوام کی طرف سے کیبل بھیجی۔ انہوں نے کویت اور برطانیہ کے درمیان ٹھوس اور تاریخی تعلقات کی تعریف کی۔ انہوں نے کویت اور برطانیہ کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے سائے میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ امیر کویت نے کنگ چارلس دوم، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے لیے بہترین ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔
ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی ہفتہ کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ چارلس III کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
مراسلے میں، ولی عہد نے کویت اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور ممتاز تعلقات کو سراہتے ہوئے شاہ چارلس III کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور بادشاہ کی دانشمندانہ قیادت میں برطانیہ مزید ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔
اسی طرح وزیر اعظم کویت شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے بھی ہفتہ کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس III اور شمالی آئرلینڈ کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد کا ایک مراسلہ ارسال کیا۔