کویت اردو نیوز 28 جنوری: کویت کورونا ویکسین دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کویت کوویڈ 19 کے خلاف تمام ممالک میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے والی ریاستوں میں سرفہرست ہے۔ وزیراعظم نے مقامی چیف ایڈیٹرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ بین الاقوامی برادری نے ویکسین مہم کے لئے "Vaccine dor All” کے نام سے "لوگو (علامت)” کا انتخاب کیا ہے”۔
کویت میں حفاظتی ویکسین دینے کا ایک نظام الاوقات ہے اور اس نظام الاوقات کے مطابق ہی عمل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے انکشاف کیا کہ "ہم نے اب تک 35،000 شہریوں اور رہائشیوں کو” ویکسین دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ویکسین کی ترسیل پوری دنیا میں رک گئی ہے کیونکہ سپلائی کرنے والے ضرورتوں کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ 15 فروری تک ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہوگی۔ کویت نے فائزر کمپنی سے لوگوں کو ویکسین دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کا اندازہ کیا گیا ہے کہ منظور شدہ برطانوی ویکسین کی مانگ زیادہ ہے۔
دریں اثنا وزارت صحت نے کہا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں اور نجی طبی مراکز کے لئے کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ 30 دینار فیس پر طے کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ان افراد کو خارج کرنے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو ویکسین لینے کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے اس رپورٹ کو جلد سے جلد پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے تصدیق کی ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک موصول کرنے والے افراد میں وائرس کا کوئی انفیکشن نہیں پایا گیا جبکہ ویکسی نیشن لینے کے بعد انفیکشن کا امکان 95 فیصدکم رہ جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران انتہائی نگہداشت والے وارڈز میں کورونا سے متعلق پیشہ ورانہ شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویکسین کی دستیابی کے مطابق تقرریاں کی جاتی ہیں۔ ہر زمرے کو ویکسی نیشن کی دستیابی کے مطابق ہی پیغام ارسال کیا جاتا ہے۔
دریں اثنا محکمہ صحت لائسنسنگ کے ڈائریکٹر سعود ابیل نے اسپتالوں اور نجی مراکز ، دانتوں کے مراکز اور دیگر طبی مراکز کو ہدایات جاری کی ہیں جس میں واضح کیا گیا ہے کہ "کوویڈ 19” کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 30 دینار مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیکل لائسنسنگ کمیٹی کا فیصلہ نمبر 1 – 2021 جو23 جنوری کو جاری کیا تھا نے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے 30 دینار قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔