کویت اردو نیوز 11 مئی: ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے: ذرائع
رپورٹ کے مطابق ذمہ دار صحت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کویت میں وائرس کی صورتحال میں نمایاں اور مثبت بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس سے آنے والے عرصے کے دوران اس وائرس کی شدت میں نمایاں طور پر تیزی سے کمی آئے گی۔ موجودہ مثبت صورتحال کے ساتھ معمول کی زندگی میں واپسی جلد متوقع ہے اور تمام تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کو جلد کھولنے کے فیصلوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ اس وائرس کی شدت میں تیزی سے کمی ہوسکتی ہے بشرطیکہ عوام حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو ، رابطوں سے گریز کیا جائے ، احتیاط برتی جائے اور اجتماعات سے سخت پرہیز کیا جائے۔
ذرائع نے رواں ماہ کے پہلے نو دنوں کے دوران مثبت پیشرفتوں کا اندازہ لگایا ان میں سب سے نمایاں کورونا کے متاثرین کی تعداد ہے جو رواں ماہ 9،798 رہی جو گذشتہ ماہ کی اسی مدت کے دوران 1،0804 تھی جبکہ مارچ کے ابتدائی نو دنوں میں 11024 متاثرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں وائرس کی پیشرفت اور تغیرات کے پیش نظر پچھلے تین ماہ میں انفیکشن کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جاری کردہ رپورٹ میں فروری 2021 کے پہلے 9 دنوں میں 7153 متاثرین کی رجسٹریشن دیکھنے میں آئی۔ فروری کے اختتام پر اس میں متاثرین کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ جنوری میں اسی عرصے میں 3030 معاملات ریکارڈ ہوئے۔ ویکسین کی اعلی شرح اور صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونا ایک مثبت کردار ثابت ہوا جس سے روزانہ ہلاکتوں کی شرحوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کل ایک روز قبل ریکارڈ شدہ معاملات کی تعداد 7،204 تھی جن کے کورونا ٹیسٹ میں سے 992 متاثرین کی رپورٹ مثبت آئی جو 28 فروری کے بعد سب سے کم تعداد ہے "6423 ٹیسٹوں میں 962 متاثرین” یہ اعدادوشمار ہمیں بتاتے ہیں کہ ایک ہزار سے بھی کم انفیکشن سے متاثر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وائرس کا زوال شروع ہوچکا ہے بلکہ ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ معاشرتی پروگراموں کو دوبارہ منظم نہ کرنا خاص طور پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہی ہے تاکہ عوام میں وائرس تیزی سے نہ پھیل جائے۔
آکسفورڈ ویکسین کے چوتھے بیچ کی آمد کی تاریخ کے بارے میں ذرائع نے اشارہ کیا کہ وزارت جلد از جلد اپنی درآمد کو تیز کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ توقع ہے اس مہینے کے آخر یا جون کے اوائل میں ویکسین کویت پہنچ جائے گی۔
6 ماہ کے دوران ہر ماہ کے پہلے 9 دنوں میں کورونا کے معاملات کچھ یوں ریکارڈ کئے گئے
- یکم دسمبر سے 9 دسمبر 2020 تک 2،212 معاملات
- یکم جنوری سے 9 جنوری 2021 تک 3031 معاملات
- یکم فروری سے 9 فروری 2021 تک 7153 معاملات
- یکم تا 9 مارچ 2021 تک 11024 معاملات
- یکم اپریل سے 9 اپریل 2021 تک 1،0804 معاملات
- یکم تا 9 مئی کے 2021 تک 9798 معاملات