کویت اردو نیوز 25 مئی: صالون ملازمین کو کورونا ویکسین دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضروریات زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی قوت مدافعت بڑھانے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے مستقل کوششوں کے فریم ورک کے اندر فیلڈ ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ گذشتہ روز میڈیکل اور نرسنگ ٹیمیں صحت انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ اور عہدیداروں ، مرد و خواتین کے صالونوں کے ملازمین سمیت 2،300 سے زیادہ کارکنان کو کورونا ویکسین دینے میں کامیاب رہیں۔ وزارت صحت کے کارکنوں نے عدیلیہ کے علاقے میں احمد الدوانی اسکول کی عمارت کے اندر کورونا حفاظتی ویکسی نیشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کیں۔ صالون اور صحت کے اداروں کے کارکنان کی آمد صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہی اور شدید ہجوم کے باوجود ویکسی نیشن کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
سیلون یونین نے ویکسی نیشن کے عمل کو مکمل کرنے میں بھرپور معاونت کی اور حفاظتی اور محافظ کمپنیوں کا استعمال اندراج شدہ افراد کے اندراج کو منظم کرنے کے لئے کیا گیا۔ صحت کے کارکنوں نے جلد آنے والے کارکنوں کی لمبی قطاروں کی منظم انداز میں ویکسی نیشن مکمل کی۔کارکنان کو صبح اور شام کی شفٹوں میں تقسیم کردیا گیا تھا اور ایک وقت میں 70 افراد کو ویکسی نیشن ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
شہری دفاع کے رضاکاروں کی تنظیمی کاوشوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے جوانوں نے بھی حصہ لیا اور کارکنان کی آمد ورفت کے دوران صورتحال پر قابو پانے کے لئے کام سرانجام دیتے رہے۔