کویت اردو نیوز 21 جون: "میرا جسم، میری مرضی” زبردستی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ ویکسین لگوانے کے خلاف کویتی شہریوں نے مظاہرے کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل کے حالیہ فیصلوں کے خلاف العرادہ اسکوائر پر متعدد کویت شہریوں نے مظاہروں کی صورت میں اپنے احتجاج ریکارڈ کروائے۔ وزراء کونسل نے حال ہی میں ایک فیصلہ جاری کیا جس میں غیر ویکسین شدہ افراد پر تجارتی مالز، ریستورانوں ، ہیلتھ کلبوں اور صالون میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ غیر ویکسین شدہ افراد غیرملکی ہوں یا کویتی شہری تجارتی مراکز اور ریسٹورنٹ جیسے کسی عوامی مقامات پر نہیں جاسکتے ہیں۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہریوں نے مظاہروں کا اہتمام کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ”جبری طور پر ویکسین لگانا آزادی پر حملہ ہے”۔ شہریوں نے مظاہروں کے
دوران بینرز تھامے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا "ہمارا جسم ہماری پسند” ” ہماری آزادی کے ساتھ تعصب ” ” زبردستی ویکسین سے انکار”۔ دوسری جانب درجنوں شہریوں نے جامع عام معافی اور سیاسی کارکنوں اور بیرون ملک سے سابق ممبران پارلیمنٹ کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ کہا کہ ’ایمنسٹی ایک ترجیح ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ سیکیورٹی حکام نے العرادہ اسکوائر کے آس پاس کے علاقے کو بند کرکے لوگوں کو جمع کرنے سے روکا اور چوک کے آس پاس میں گاڑیوں کو پارکنگ سے روک دیا گیا۔