کویت اردو نیوز 22 جون: ملک میں کرونا کیسوں کی یومیہ سب سے بڑی تعداد 1,962 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں کورونا وائرس انفیکشن کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جو فروری 2020 میں کویت میں اس وائرس کے ظاہر ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ روزانہ کئے جانے والے سویب ٹیسٹوں میں انفیکشن کی شرح 14.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے کابینہ کو ملک کی صحت کی صورتحال میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ حالیہ دنوں میں متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافے اور زیر علاج مریضوں کی وجہ سے ملک صحت کے حوالے سے عدم استحکام کا سامنا کر رہا ہے۔ تغیر پذیر "کورونا” وائرس کے خلاف ویکسی نیشن کے لئے قومی مہم میں تیزی لانے کے تناظر میں حالیہ فیصلوں کے مطابق
جس میں غیر ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی عائد ہے اور ریستورانوں اور مالز میں داخل ہونے لئے ویکسین لینا اول شرط ہے صحت کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز مشرف گراؤنڈ کے ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسین لینے والوں کی ریکارڈ تعداد ریکارڈ کی گئی یہ تعداد گذشتہ سال دسمبر کے آخر میں شروع ہونے والی قومی ویکسی نیشن مہم کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے جس میں ہزاروں شہری اور غیرملکی ویکسین وصول کرنے آئے تھے۔ ذرائع نے آئندہ مدت کے دوران ویکسی نیشن کی شرحوں میں مسلسل اضافے کی تصدیق کی کیونکہ آکسفورڈ ویکسین کی نئی کھیپ بھی ملک میں پہنچ چکی ہے جس میں 280،000 خوراکیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ
عالمی اتحاد کے ذریعے "فائزر” ویکسین پلیٹ فارم کی پہلی کھیپ بھی وصول کی جاچکی ہے اور ہفتہ وار ترسیل وقتا فوقتا ملک کو پہنچتی ہیں۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرف گراؤنڈ میں کویت ویکسی نیشن سنٹر کے علاوہ 30 پرائمری کیئر سنٹرز نے بھی خدمات کی فراہمی جاری رکھی جبکہ جابر برج سنٹر ڈرائیور تھرو کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ وزارت صحت نے کل موبائل فیلڈ یونٹوں کی ویکسی نیشن کے لئے مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا۔ پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دینا الذوبیب نے بتایا کہ چوتھے مرحلے میں صارفین کی خدمات ، آئل کمپنیوں ، گارڈ اور سیکیورٹی کمپنیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے کارکنوں کو ویکسین دی جائے گی۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ
دوسری خوراک آکسفورڈ ویکسین پلیٹ فارم کے ذریعہ مکمل کی گئی ہے اور گھریلو ملازمین اور دوسرے گروپوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ دودھ پلانے اور حاملہ خواتین کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا جنہوں نے ویکسین لینے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انہیں تقرری کے پیغامات ارسال کئے گئے تھے۔