کویت اردو نیوز 05 جولائی: کویت کی وزراء کونسل کی جانب سے پاکستان سے چھٹے طبی عملی کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے آج پیر کے روز اپنے ہفتہ وار اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سے طبی عملے کے چھٹے بیج کی بھرتیوں سے متعلق وزارت صحت کی درخواست کی منظوری دے دی۔ چھٹے بیج میں ڈاکٹروں ، نرسنگ عملہ اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر” پر گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے سرکاری اکاؤنٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے طبی عملے کے چھٹے بیچ کی کابینہ کی منظوری صحت کے نظام میں مستقل مستحکم تعاون کے پیشِ نظر سامنے آئی ہے۔ وزارت صحت کو وائرس کی صورتحال کی وجہ سے
دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے سبب وزارت نے سرکاری اور نجی طبی شعبوں میں غیر ہنگامی کارروائیوں کو فی الوقت منسوخ کردیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی راہ میں حائل رکاوٹ سے متاثر نہ ہو۔ تمام وارڈز اور انتہائی نگہداشت وارڈز طبی سہولیات کی اعلی شرح کے ساتھ کورونا مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔