کویت اردو نیوز 09 جولائی: نمائندہ انجینئر احمد الحمد کا وزارت صحت سے مطالبہ، بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ تمام ویکسین کو ملک میں منظور کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نمائندہ انجینئر احمد الحمد نے وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ملکیوں کے داخلے کے لئے بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ تمام ویکسین قبول کریں۔ الحمد نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے صرف چار بین الاقوامی ویکسینوں کی اجازت دینے کے اقدام سے ملک میں دستیاب ویکسینوں کی کمی اور معاشرتی قوت مدافعت حاصل کرنے میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوا ہے حیرت ہے کہ عالمی وزارت صحت کی تنظیم سے منظورشدہ ویکسینوں کو منظور نہیں کیا گیا بلکہ وزارت صحت کی منتخب کردہ ویکسینز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تمام ممالک میں
صحت کی صورتحال تشویشناک ہے جس سے ملازمین سمیت کویت میں غیر ملکیوں کی واپسی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ شہریوں کے مفادات کو آسان بنانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ منظور شدہ تمام ویکسین کی منظوری ضروری اقدام ہے۔ الحمد نے مزید کہا کہ غیر ویکسین شدہ تارکین وطن کے داخلے کی روک تھام کا حکومتی فیصلہ انفیکشن میں بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنے اور کویت میں نئے تغیر پذیر وائرس کے داخلے کو روکنے کے لئے صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے تاہم
وزارت صحت کی جانب سے منظورشدہ ویکسینز فائزر ، آسٹرا زینیکا ، موڈرنا اور جانسن غیرملکیوں کے داخلے کے لئے لازمی ہیں لیکن یہ تمام ممالک میں دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چینی اور روسی ویکسینوں جیسی دیگر ویکسینوں کے لئے ہیلتھ آرگنائزیشن کی منظوری ایک ایسی اساس ہے جس پر وزارت صحت کو کسی دباؤ یا دوسرے رجحانات سے قطع نظر انحصار کرنا چاہئے ، چاہے وہ سیاسی ، معاشی یا دیگر دباؤ ہی کیوں نہ ہوں۔
الحمد نے کویت کے مفادات اور شہریوں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے حکومتی فیصلوں کا بغور مطالعہ کرنے اور تمام تفصیلات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انسانی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔