کویت اردو نیوز 11 جولائی: چاند پر انسانی بستیاں بنانے کی غرض سے گھروں کی تعمیر کا کانٹریکٹ نارتھروپ گروپ نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھروپ گروپ نے چاند کے مدار میں گھر بنانے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ جیت لیا۔ ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نارتھروپ گرمین نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے NASA کے ساتھ چاند کے مدار میں ایجنسی کے منصوبہ کے تحت مختص مقامات کے لئے مکان اور علاقوں کی تعمیر کے لئے 935 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ منصوبے کے مطابق مشن کے ابتدائی چند برسوں کے دوران خلاء باز خاص طور پر تیار کیے گئے موبائل گھروں میں
رہیں گے اور اپنی تحقیقات اس جگہ پر کریں گے جو نارتھروپ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔ یہ سائٹ جسے لیونگ اینڈ لاجسٹک سائٹ کہا جاتا ہے ناسا کے آرٹیمیس پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد چاند پر واپسی ہے تاکہ وہاں انسانی آبادی کے اسباب پیدا کئے جاسکیں۔ چین نے چاند کے جنوبی قطب میں ایک مرکز قائم کرنے کا بھی ارادہ کیا ہے اور وہ 2030 کے قریب جوپیٹر اور سیارچوں کو روبوٹ مشن بھیجے گا۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایجنسی اور اس کے تجارتی اور بین الاقوامی شراکت دار سائنسی تحقیق کی تائید اور چاند پر لینڈنگ کے لئے ایک پورٹل تعمیر کررہے ہیں۔ 8 ممالک نے آرٹیمیس پروگرام کے تحت
چاند کی کھوج اور تحقیق کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں کیونکہ NASA چاند پر طویل مدتی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کے معیارات طے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یاد رہے کہ ناسا اپنے مشن میں چاند پر ایک مستقل کالونی بسانا چاہتا ہے جہاں موجود انجینیرز یہ سیکھ سکیں گے کہ چاند کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وہاں کیسے زندگی گزاری جاسکتی ہے؟