کویت اردو نیوز : میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر شامل کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی ریئل ٹائم امیج جنریشن استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
کمپنی نے اعلان کیا کہ ریئل ٹائم امیج جنریشن فیچر کو صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یہ خصوصیت حیرت انگیز ہے کیونکہ جب آپ امیج جنریٹر میں تحریری ہدایات ٹائپ کر رہے ہوتے ہیں، تو تصویر ریئل ٹائم میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو آپ خود اس فیچر کو آزما سکتے ہیں۔ اس کے لیے میٹا اے آئی چیٹ کھولیں اور امیجن لکھیں اور اپنے ذہن میں امیج کے لیے ہدایات دیں۔
میٹا نے کہا کہ یہ خصوصیت کمپنی کے نئے لاما ماڈل 3 پر مبنی ہے، جو بہتر معیار کی تصاویر تیار کرتی ہے اور متن کو بہتر انداز میں پیش کرتی ہے۔
آپ MetaAI کے ساتھ تصویر کو اینیمیٹ بھی کر سکتے ہیں، یعنی کسی بھی تصویر کو GIF میں تبدیل کرنا اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا ممکن ہو گا۔