کویت اردو نیوز 17 جولائی: کویتی رکن پارلیمنٹ عبد اللہ التوراجی کی حکومت سے 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے لئے لئے گئے سخت فیصلے پر نظر ثانی۔
تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ عبد اللہ التوراجی نے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) سے 60 سال سے زائد عمر کے تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لئے 2 ہزار دینار ہیلتھ انشورنس فیس عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حد سے زیادہ خطیر رقم ہے اور اس طرح تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تارکین وطن کی اکثریت دکانوں کی مالک ہے اور وہ اپنے ورک پرمٹ کی تجدید کی لاگت کی تلافی کے لئے
ان کی خدمات کی فیسوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس سے شہریوں پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے سرکاری کلینکوں میں ہجوم کم نہیں ہوگا کیونکہ تارکین وطن ان کلینکوں میں خدمات حاصل کرنا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ تارکین وطن کے پاس ہیلتھ انشورنس ضرور ہونی چاہئے لیکن اس کی فیس مناسب ہونی چاہئے اور انہیں مختص اسپتالوں میں جانا چاہئے اس طرح تمام تارکین کو واضح ہوجائے گا کہ مخصوص عمر میں ان پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔