کویت اردو نیوز 31 جولائی: 5 ممنوعہ ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں کھولنے کے لیے مطالعہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن یوسف الفوزان نے اعلان کیا کہ کویت ایئرپورٹ مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو ملک میں وصول کرنے کے لیے تیار ہے جو کہ وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے مطابق جائز رہائش اقامہ ، کویت سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں اور منفی پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرکے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔ پاکستان ، مصر ، بھارت ،سری لنکا، بنگلہ دیش او نیپال جیسے کورونا سے متاثرہ زیادہ خطرہ والے ممالک سے براہ راست پروازوں کے جواب میں الفوزان نے کہا کہ 5 ممالک ایسے ہیں جن کی براہ راست پروازوں
پر پابندی عائد ہے اور ان کے ساتھ براہ راست پروازیں کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ان ممالک کی پروازوں کو کھولنے کا فیصلہ زیر غور ہے نیز سول ایوی ایشن وزراء کونسل کی طرف سے مسافروں کی یومیہ گنجائش 10 ہزار تک بڑھانے کے منتظر ہے جسے توقع ہے کہ جلد منظور کر لیا جائے گا۔