کویت اردو نیوز 21 ستمبر: تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد الشراکہ کی سربراہی میں فروانیہ میونسپلٹی کی ہنگامی ٹیم نے صباح الناصر کے علاقے میں سرکاری املاک پر تعمیر کردہ اسٹرکچرز کے خلاف اپنی مجاری کا آغاز کردیا۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق ٹیم نے بلدیہ میں متعلقہ حکام سے لائسنس حاصل کیے بغیر پارکنگ شیڈز اور باغات لگانے کی خلاف ورزیوں کے خلاف تین انتباہ جاری کئے۔ دریں اثنا حولی بلدیہ کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الحزیم نے وضاحت کی کہ بلدیہ کے انسپکٹرز کی ٹیموں نے اگست کے مہینے میں سرمایہ کاری کی رہائش گاہوں پر متوازی بازاروں، ریستورانوں اور گروسری اسٹوروں کے خلاف 1،258 انتباہی خط جاری کیا تھے۔
انھوں نے وضاحت کی کہ ٹیمز نے 104 حوالہ جات جاری کئے اور بلدیہ کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی چار دکانوں کو بند کردیا ہے ساتھ ہی ساتھ 361 نظرانداز شدہ گاڑیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں جبکہ 48،001 کوڑے دانوں کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا ویکیسن آنے کے بعد ہی ایئرپورٹ مکمل بحال ہو گا
ایک پریس بیان میں انجیر الحزیم نے انسپکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد و ضوابط کو مضبوطی سے نافذ کریں۔ انہوں نے تمام دکانداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ دستانے اور ماسک پہننے کی صحت کی ضروریات پر عمل کریں اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھیں تاکہ ان کی حفاظت اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور ان خلاف ورزیوں سے خود کو بچائیں جو انتظامی بندش کا باعث بن سکتی ہیں۔