کویت اردو نیوز 14 اگست: حکومت کی جانب سے تارکین وطن کی واپسی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کمرشل پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں سپریم کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل شیخ سلمان الحمود کی سربراہی میں ہوا۔ دوران اجلاس شیخ سلمان الحمود نے پروازوں کے طریقہ کار اور کورونا بحران سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ کمیٹی نے بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکین وطن خصوصا ڈاکٹروں ، انجینئروں ، ججوں ، دیگر ماہرین اور تکنیکی ماہروں کی واپسی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایجنسیوں کو وزارتوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی فہرست کے بارے میں بھی سرکاری اداروں سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ کچھ رہائشیوں کی واپسی ایک ایسا فیصلہ ہے جو صحت حکام کی منظوری سے مشروط ہے تاہم اب تک سرکاری محکمے بشمول وزارت صحت کو بھی غیر ملکی ملازمین کی واپسی کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جعلی ڈگریاں رکھنے واے بھارتی انجینئر پکڑے گئے
ذرائع نے بتایا کہ صحت کے حکام کو ممنوعہ 31 ممالک کو شامل یا منسوخ کرنے کی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اس پابندی کا نفاذ برقرار رہے گا جب تک کہ صحت کے حکام کو اس سلسلے میں سرکاری ہدایت نہ مل جائے۔ 31 ممالک کی فہرست کا ہر 10 دن بعد جائزہ لیا جائے گا اور تحقیق اور مطالعے کے بعد ہی اس فہرست سے ممالک کو نکالنے یا شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کمیٹی نے سرکاری اداروں کے ساتھ تجارتی پروازوں کی بحالی کے بعد آپریشنل طریقہ کار کی پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ایویئشن کا شعبہ آسانی سے اور باقاعدگی سے بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہا ہے۔