کویت اردو نیوز 04 اگست: شہری اور غیرملکی سفر سے قبل ٹریفک جرمانے ادا کریں، ورنہ سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ ایک تجویز پیش کرنا چاہتے ہیں جس کے مطابق وزارت غیر ملکیوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی لگائیں گی جب تک کہ وہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے ادا نہ کردیں اس کے علاوہ وزارت دیگر وزارتوں سے رابطہ کرنا چاہتی ہے تاکہ کویتیوں اور غیر ملکیوں کے لیے ہر قسم کی سروس بند کر دی جائیں جب تک کہ وہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی اور لین دین مکمل نہ کرلیں۔ اس قسم کی سروس پہلے ہی کئی خلیجی ممالک موجود ہے۔ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ اس تجویز کو
وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی کو پیش کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ کویتی شہریوں اور غیر ملکیوں کے ٹریفک جرمانوں کو اکھٹا کیا جا سکے جس کا تخمینہ لاکھوں دینار ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد یا تو قید ہے یا وفات پا چکی ہے جبکہ غیرملکیوں کی ایک بڑی تعداد مستقل طور پر ملک چھوڑ چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق تارکین وطن کو ٹریفک جرمانے کی ادائیگی کے بغیر ملک چھوڑنے سے روکنے کے لیے زمینی ، سمندری اور ہوائی بندرگاہوں پر جرمانوں کی وصولی کے لیے خصوصی دفاتر قائم کیے جائیں گے نیز منسلک شدہ یہ ڈیٹا خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو زمینی بندرگاہوں سے نکلنے سے روک دے گا خاص طور پر جب کویتی شہریوں کو سفر کرنے سے روکنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے تو یہ طریقہ کار کارآمد ثابت ہوگا۔
ٹریفک ڈیپارٹمنٹ SMS کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کے فون پر ٹیکسٹ میسج ارسال کرنے کے طریقہ کار کا بھی مطالعہ کر رہا ہے جیسے ہی خلاف ورزی جاری ہوگی متعلقہ فرد کو فوراََ مطلع کیا جائے گا کہ خلاف ورزی کونسی ہے اور کتنا جرمانہ عائد کیا گیا ہے تاکہ وہ اسے فوراََ ادا کریں اور وزارت کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔