کویت اردو نیوز 03 ستمبر: کویت میں نرسوں کو ملازمت کے عنوان کے مطابق 450 سے 850 دینار الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سروس کمیشن کی قرارداد نمبر 5/2009 کے تحت سرکاری اداروں میں کام کرنے اور کویتی شہریت رکھنے والی نرسوں کے الاؤنسز میں اضافہ ہوگا۔ الاؤنس 450 سے 850 دینار کے درمیان ہر نرس کی ملازمت کے عنوان کے مطابق دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزارت صحت نے کہا کہ جن لوگوں کو ‘بہترین کام کے ایوارڈز’ کے بارے میں شکایات ہیں وہ 16 ستمبر 2021 سے پہلے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر ‘آن لائن’ درج کرواسکتے ہیں۔ 16 ستمبر کے بعد کوئی شکایت قبول نہیں کی جائے گی۔ ایک بار
شکایت درج ہونے کے بعد متعلقہ ملازم شکایت کی وصولی کو تسلیم کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ایک ٹیکسٹ میسج وصول کرے گا۔ شکایت پیش کرتے وقت 2020 کے کام کی تشخیص کی فائل پی ڈی ایف فارمیٹ میں منسلک ہونی چاہیے۔
وزارت صحت نے یہ شرط رکھی ہے کہ شکایت پیش کرنے والے ملازم کو سال 2020 کے دوران ‘بہترین’ کارکردگی تشخیص حاصل کی ہو۔ پورے سال کے دوران ان کے خلاف کوئی تادیبی سزا نہیں لی گئی ہو، بیماری کی وجہ سے 15 دن سے زیادہ ہسپتال میں داخل ہونے کے علاوہ ملازم کی چھٹیاں 15 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور سال 2020 کے لیے اسے ‘بہترین کام’ کے لیے ادائیگی نہیں کی گئی ہو۔ اس نظام میں کارکنوں کے لیے کام کے ایام کی تعداد 180 دن ہونے چاہئیں۔