کویت اردو نیوز 21 اکتوبر: کویت کے ایک عرب روزنامے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ اس سال گزشتہ تین مہینوں میں گاڑیوں سے آنے والی پریشان کن آوازوں کے خلاف جاری سیکیورٹی اور ٹریفک مہموں میں کم از کم 10,448 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے ایک پریس بیان میں ملک بھر میں غیر قانونی اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے چلائی جانے والی بلاتعطل سیکیورٹی اور ٹریفک مہم کی تصدیق کی ہے، ساتھ ہی ساتھ اونچی آواز اور پریشان کن آوازیں نکالنے والی گاڑیوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
محکمہ نے سڑکوں پر کسی بھی منفی رویے کا مشاہدہ کرنے پر ایمرجنسی نمبر (112) پر کال کرنے یا نمبر (965-99324092) کے ذریعے واٹس ایپ سروس کو رپورٹ کرنے کی سفارش کی اور عوام سے ان کی حفاظت کے لئے ٹریفک قانون اور قواعد کی پابندی کرنے کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔