کویت سٹی 02 جون: کویت عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق منگل 2 جون سے بینکوں میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کویت بینکنگ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وزراء کی کونسل کے جاری کردہ فیصلے کی بنیاد پر بینکوں کا کاروبار کل بروز منگل 2 جون سے دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ بینک اپنی پہلے سے اعلان کردہ شاخوں کو دوبارہ کھولیں گے جیسا کہ ملک میں مکمل پابندی عائد ہونے سے قبل کام کررہے تھے۔
بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک انفرادی اور کارپوریٹ صارفین کو سروسز دیں گے اسکے علاوہ بینک اپنی تمام بینکاری خدمات کو اپنے صارفین تک الیکٹرانک سہولیات کے ذریعے بھی فراہم کرتے رہیں گے جس میں مقامی طور پر فنڈز ٹرانسفر، بیرون ملک ٹرانسفر اور اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعہ نقد رقم کی فراہمی کے علاوہ کسٹمر سروس نمبر پر صارفین کی شکایتیں درج کرنا شامل ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Related posts:
کویت میں نئے سال کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد
کویت کا فیملی ویزہ، نئے سال میں اہم فیصلہ متوقع
کویت: وزٹ ویزہ کی معیاد ختم ہو اور اقامہ کی توسیع کروانے والے تارکین وطن کو 30 نومبر تک کا وقت دے دی...
کویت: ٹریول ایجنسیوں نے 14 دن قیام کے پیکج پیش کرنا شروع کر دئیے
کویت میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں کے حوالے سے نیا بل پیش
کویت کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ویکیسن کے لئے رجسٹریشن کروا لی
کویت: پارٹ ٹائم کام کرنے کی فیس کیا ہو گی؟ تفصیلات جاری
کویت نے بزنس وزٹ ویزوں کو رہائشی ویزوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی