کویت اردو نیوز 15 اپریل: کویت کی وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2019 سے 11 جولائی 2021 تک کویت سے ملک بدر کیے گئے تارکین وطن کی تعداد 42,529 تک پہنچ گئی اور
ان ملک بدر کئے جانے والے افراد کے سفری ٹکٹوں کی مد میں ریاستی خزانے کو 2.1 ملین دینار (21 لاکھ دینار) لاگت آئی۔ وزارت نے اس بات کا جواب پارلیمنٹ ممبر محلل المضف کے پوچھے جانے والے سوال پر دیا جس کی ایک کاپی روزنامہ الجریدہ نے حاصل کی۔ روزنامہ نے داخلہ ذرائع کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ملک بدر کیے گئے ان تارکین وطن کے کفیلوں کو ملک بدری کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے اور جب تک پوری رقم ادا نہیں کی جاتی ان کی پیروی کی جائے گی۔ ‘کورونا’ کے معاملے پر وزارت صحت کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کے سامنے اس کے بیان کے بعد اردنی باشندے کو ملک بدر کرنے کے انتظامی فیصلہ
جاری کرنے کے بارے میں سوال پر وزارت داخلہ نے آزادی رائے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 36 کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ "آزادی رائے اور سائنسی تحقیق کی ضمانت دی گئی ہے اور ہر شخص کو قانون کی طرف سے متعین شرائط و ضوابط کے مطابق زبانی، تحریری یا بصورت دیگر اپنی رائے کا اظہار اور شائع کرنے کا حق ہے۔ "