کویت اردو نیوز 18 جولائی: سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت (ایس پی ڈی کے) کے ایگزیکٹوز، ممبران اور پیرا میڈیکل ممبران نے صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت ڈاکٹر شجاع الدین کی قیادت میں کویت میں نئے تعینات ہونے والے سفیر پاکستان ملک محمد فاروق سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سوسائٹی کی جانب سے کویت میں نئے نامزد سفیر کو خوش آمدید کہا اور کویت میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو درپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا جو کہ درج ذیل ہیں۔
- والدین کا ویزا (یہ فیصلہ کیا گیا کہ سفارت خانہ پاکستان براہ راست کویت کی وزارت داخلہ سے صحت کے پیشہ ور افراد کے والدین کے لیے وزٹ ویزا کھولنے کی درخواست کرے گا۔
- وزارت صحت کی جانب سے تنخواہوں میں تاخیر کو درست کرنے اور دستاویزات کو وقت پر مکمل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
- وزارت صحت سے درخواست کری جائے گی کہ ایچ ای سی سے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل تیز کیا جائے اور اگر ممکن ہو تو ایچ ای سی کویت سے تصدیق کے بجائے ایپک تصدیق کو قبول کریں۔
- ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے ہر سال مفت ٹکٹ کے لیے وزارت سے درخواست کی جائے گی جیسا کہ یہ دوسرے خلیجی ممالک میں دی جاتی ہے۔
- کویت سے بیرونی ایگزامینرز کے لیے سی پی ایس پی کے ساتھ رابطہ اور پاکستان میں منتخب ہسپتالوں/میڈ کالجوں کا دورہ کرنے کے لیے ممتاز فزیشنز/سرجنز کو باضابطہ دعوت کی درخواست کی جائے گی۔
- پاکستانی سفارت خانے میں کسی بھی کام کے لیے صحت کے پیشہ ور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنا۔
ایس پی ڈی کے ان مسائل کی پیروی کرے گا اور جلد ہی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ سفیر پاکستان نے سوسائٹی کی جانب سے کی گئی درخواستوں کو بہت توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ جب وہ وزیر صحت سے ملاقات کریں گے اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سفیر نے یہ خوشخبری بھی شیئر کی کہ
وزیر داخلہ شیخ ناصر المحمد الصباح سے ان کی ملاقات کامیاب رہی اور جلد ہی پاکستانیوں کے ویزے کھل جائیں گے۔ انہوں نے مزید پاکستانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے وزیر صحت سے بات کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ آخر میں صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ڈاکٹر شجاع نے آج کی میٹنگ کا وقت دینے پر محترم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سفارتی کامیابی کے لیے دعا کی۔
muje viza chahiye kwat k
India ke liye visit visa kab open honga