کویت اردو نیوز 15 مئی: یونیفائیڈ گورنمنٹ ایپلی کیشن فار الیکٹرانک سروسز (سہل) کے ترجمان یوسف کاظم نے اس ایپلی کیشن کی ایک نئی اپڈیٹ کا اعلان کیا جس کے ذریعے پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن سربراہ (کفیل) کے لیے خاندان کے افراد اور
ان کے ملازمین کی سول آئی ڈی کی تجدید کے طریقہ کار کو آسان بناتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایپلی کیشن (سہل) کی اس اپڈیٹ میں اب پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن کی خدمات کے ذریعے خاندان کے افراد کے لیے سول آئی ڈی کی تجدید سروس کا استعمال زیادہ تیز اور آسان طریقے سے ممکن ہے کیونکہ خاندان کا سربراہ اس کے بچے اور اس کی کفالت پر کام کرنے والے کارکنان کے سول نمبروں کی فہرست کے ذریعے براہ راست ان کی سول آئی ڈی کی تجدید کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایپلی کیشن کے صارفین (سروسز) مینو کو منتخب کرکے پھر پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن
پھر (کارڈ سروسز) اور پھر (کارڈ کی تجدید سروس) کو منتخب کرکے اس اپڈیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے افراد کے سول نمبر جن کے کارڈز کی تجدید براہ راست خاندان کے سربراہ سہل پروگرام کے ذریعے کر سکتے ہیں۔