روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں کی رہائش سے متعلق نئے مسودہ قانون پر بحث جاری ہے جسے وزراء کی مجلس نے کچھ دن پہلے ہونے والے اجلاس کے دوران منظور کیا تھا۔
روزنامہ کے باخبر ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس قانون میں ملک میں کسی غیر ملکی کے قیام کے لئے "پانچ سال” حد مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ غلط فہمی بل کے آرٹیکل 13 کے متن کی غلط تشریح کے نتیجے میں نکلی ہے۔ اس بل کا مقصد صرف بنیادی طور پر منفی سرگرمیوں کو دور کرنا اور رہائشیوں کی اسمگلنگ اور ویزا تجارت جیسے مسائل کا مقابلہ کرنا ہے۔
- ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ مسودہ قانون میں رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے 2 دینار سے 4 دینار فی یوم اور وزٹ ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے 10 دینار فی یوم جرمانے میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
- آرٹیکل 13 ایک نئی قسم کی معمول کی رہائش فراہم کرے گا جو دس سال کی مدت کے لئے موزوں ہے۔ سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ مالکان کے ساتھ ساتھ طلاق یافتہ یا کویتی مردوں کی بیوہ خواتین ، اور کویتی خواتین کے غیر کویتی شوہروں اور بچوں کے لئے ہوگی۔
- اس مسودہ قانون میں رہائشیوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے آرٹیکل 18 اور 19 میں نئی دفعات متعارف کروائی گئیں ہیں جس میں ویزہ تجارت سے منسلک خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- اس مسودہ قانون کے مطابق "ایک گھریلو ملازم چار ماہ سے زیادہ کویت سے باہر نہیں رہ سکتا ہے ، بصورت دیگر اس کے دیئے گئے رہائش کا حق ضبط کر لیا جائے گا۔”
- غیر ملکیوں کی ملک بدری سے متعلق قوانین کے بارے میں آرٹیکل 21 کی دفعات کے مطابق جلاوطنی کے حکم میں متعلقہ غیر ملکیوں کے اہل خانہ کے ممبران اور وہ لوگ جو ان کی مدد کے لئے تفویض کیے گئے ہیں شامل ہونگے جب تک کہ یہ ثابت نہ ہوجائے کہ ان کے پاس روزی کا واضح ذریعہ موجود ہے۔
- آرٹیکل 22 کے مطابق ملک بدر کئے جانے والے غیر ملکی کی گرفتاری کی مدت 30 دن مقرر کی گئی ہے جبکہ موجودہ قانون میں ملک بدری کے حکم کے بعد گرفتاری کی مدت 15 دن ہے۔
- آرٹیکل 26 کے تحت کوئی بھی ایسا غیر ملکی جسکو ملک بدر کیا گیا ہو اسکا داخلہ کویت میں ممنوع ہے بشرطیکہ اس کو داخلے کے لئے وزارت داخلہ کی اجازت حاصل ہو۔
- آرٹیکل 6 ہر غیر ملکی کو یہ پابند کرتا ہے کہ نومولود بچے کی پیدائش کی تاریخ سے چار ماہ کے اندر اندر بچے کے پاسپورٹ کے ساتھ درخواست وزارت داخلہ میں جمع کروائے تاکہ وہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرسکے یا ملک چھوڑنے کے لئے مدت کی حد مل سکے۔
- آرٹیکل 14 (پیراگراف 3) کے مطابق آجر، اسپانسر یا کفیل اپنے گھریلو ملازمین کے اچانک کام چھوڑنے پر ایک ہفتے کے اندر وزارت داخلہ کو مطلع کریں۔
- آرٹیکل 27 کے مطابق جو لوگ آرٹیکل 6 ، 14 (پیراگراف 3) ، 15 (پیراگراف 3) اور 16 قانون کی شقوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کم سے کم 600 دینار اور ذیادہ سے ذیادہ 2000 دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Related posts:
کویت: 32 دینار کے عوض جعلی پی سی آر کورونا سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا بھارتی شہری گرفتار
کویت: ساحل سمندر پر شیشہ پینے اور کچرا پھینکنے پر بھاری جرمانہ عائد
نمی کی مقدار 100 فیصد تک پہنچ سکتی ہے: کویتی ماہر موسمیات
کویت میں عید الفطر کے لئے 04 دن کی عام تعطیلات دئیے جانے کا انکشاف
کویت: پبلک پراسیکیوشن نے ویزہ تجارت کرنے والوں کے خلاف جرمانوں میں اضافے کا بل پیش کر دیا
اگلے دو گھنٹوں میں خوفناک طوفان کویت میں داخل ہونے کی پیشگوئی
کویت کی تمام جمعیہ کو وزارت صنعت و تجارت کی سخت ہدایت جاری
غیرملکی گھریلو ملازمین پانچ مقامات سے کویت میں داخل ہوسکتے ہیں