کویت اردو نیوز 3 جون: میٹا کی ملکیت والا واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم کرنے کے قابل بنائے گا۔
اس سے پیغام بھیجنے والوں کو بھیجے گئے پیغام میں کی گئی غلطیوں اور دیگر معلومات میں ترمیم کرنے اور انہیں درست کرنے میں مدد ملے گی۔ پیغامات پر ردعمل کے لیے فیچر کے اجراء کے بعد، واٹس ایپ جلد ہی صارفین کو پیغامات بھیجے جانے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کی نئی اپڈیٹ متعارف کروائے گا۔ میسجنگ ایپ میں فی الحال اس سے متعلقہ کوئی خاص ایڈیٹنگ فیچر نہیں ہے جبکہ ایک پیغام بھیجے جانے کے بعد ہی اسے ہٹایا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، نیا فیچر ٹاپ بار میں ایک بٹن کے طور پر آئے گا، جس میں ٹیکسٹ کاپی کرنے اور میسج کو زیادہ دیر تک دبانے پر میسج فارورڈ کرنے کے آپشنز کے ساتھ دکھایا جائے گا۔
ویب انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ترمیم شدہ پیغامات کے پچھلے ورژنز کو چیک کرنے کے لیے ایڈٹ ہسٹری نہیں ہو گی لیکن چونکہ یہ فیچر تیار ہو رہا ہے، اس لیے فیچر جاری کرنے سے پہلے ان کے پلان تبدیل ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، لوگوں کو اپنے پیغامات میں ترمیم کرنے کے لیے ٹائم ونڈو کے بارے میں تفصیلات فی الوقت نامعلوم ہیں لیکن جب کوئی خبر آئے گی تو ہم آپ کو فوری طور پر مطلع کریں گے،” رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر صارفین کی سہولت کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا البتہ یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ کچھ مہینوں میں اس کی تیاری مکمل ہوجائے گی اور یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرز کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔