کویت اردو نیوز23جون: واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔
پرائیویسی چیک اپ میں صارفین تمام پرائیویسی سیٹنگز کو ایک ہی جگہ آسانی سے دیکھ کر اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکیں گے لیکن یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہوگا
واٹس ایپ
فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے بعد واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر سائنلس ان نون کالرز کو ان ایبل کر دیں۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ پر کال آئے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دی گی۔


















