کویت سٹی 25 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 30 جون سے کرفیو اوقات میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ کے باخبر ذرائع کے مطابق کابینہ نے حالات کے پیش نظر آج غیر متوقع اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معمول کی زندگی میں بتدریج واپسی کے لئے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے جس میں تجارتی کمپلیکسس کو 30 فیصد پر دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔ جن میں ایوینیوز ، 360 ، مرینا اور سوق شرق شامل ہیں تاہم یہ بات واضح کی گئی کہ صرف مالز کھولے جائینگے لیکن کسی بھی مال کا فوڈ کورٹ نہیں کھولا جائیگا صارفین صرف ریسٹورنٹ سے ٹیک آوے لے سکیں گے۔ منگل 30 جون سے شاپنگ مالز کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے۔
کونسل نے جزوی پابندی کے دوران کرفیو کے اوقات میں ترمیم کرتے ہوئے کرفیو کےاوقات شام 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کردیئے۔
مھبولہ، فروانیہ اور جلیب کا قرنطین اگلا نوٹس آنے تک جاری رہے گا ان علاقوں کے آئسولیشن کا خاتمہ مقامی صحت کے حالات پر منحصر ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز