کویت سٹی 04 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کویت میں قلمی چاند گرہن لگنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات ماہر عادل السعدون کے مطابق اتوار کے روز قلمی چاند گرہن ہوگا۔ قلمی چاند گرہن میں زمین سورج کی روشنی میں سے کچھ کو براہ راست چاند کی سطح پر پہنچنے سے روکتی ہے اور اس کے سائے کے بیرونی حصےکے ساتھ چاند کے تمام یا کچھ حصے کو ڈھانپتی ہے۔
السعدون نے ہفتے کو KUNA کو بتایا چاند گرہن کویت کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 4 منٹ پر شروع ہوگا اور صبح 8:55 بجے ختم ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت اور پاکستان نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ کل چاند گرہن کو عام انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا لیکن صرف دوربین کے ذریعے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ اسے خلیجی خطے میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ مغربی یورپ ، مغربی افریقہ اور امریکہ میں نظر آئے گا۔
دریں اثنا انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن کی تعداد کے حوالے سے 2020 ایک خصوصی سال ہے جس میں کل چار قلمی چاند گرہن اور دو شمسی گرہن ہیں۔
السعدون نے کہا کہ دسمبر میں پورا سورج گرہن ہوگا اور نومبر میں ایک قلمی چاند گرہن ہوگا۔
حوالہ: عرب ٹائمز