کویت اردو نیوز 03 فروری: کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد الصباح نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا جس کے مطابق الصدیق پولیس اسٹیشن کے اندر ایک بدون نے خودکشی کرلی۔
پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے پولیساسٹیشنکا دورہ کیا اور پھر لاش کا معائنہ کرنے کے لیے جابر اسپتال گئے اور تفصیلات کے ساتھ واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
بدون کو مبینہ طور پر ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
دوسری خبر کے مطابق ریت چوری کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، الوفرہ پولیس نے تین ٹرک ڈرائیوروں کو الوفرہ کے ام صفاق روڈ سے ریت چوری کرکے نامعلوم منزل پر لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
روزنامہ الرای نے کہا کہ جن ڈرائیوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ان کی گاڑیاں ضبط کر کے ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دیا گیا۔
وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف سیکیورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الوفرہ پولیس اسٹیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے پبلک سیکیورٹی سیکٹر کی کوششیں رنگ لائیں جس کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر ریت لوڈ کرنے والی 3 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
تیسری خبر کے مطابق الوفرا کے ہی علاقے میں دو مختلف مقامات پر 750 بوتل دیسی شراب کے ساتھ گرفتار ہونے کے بعد دو افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف سیکیورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ پبلک سیکیورٹی سیکٹر، جس کی نمائندگی احمدی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ (الوفرہ پولیس اسٹیشن) کرتی ہے، کو دو افراد کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جن میں سے پہلے ملزم کو 600 بوتلوں جبکہ دوسرے کو مقامی طور پر تیار کردہ 150 شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے نشاندہی کی کہ ملزمان اور ضبط شدہ مواد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جا سکے۔