کویت سٹی 02 اگست: اساتذہ کی یونین نے وزارتِ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو ملک میں داخل ہونے دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی یونین نے وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے کویت میں داخلے کو آسان بنایا جائے۔اساتذہ ایسوسی ایشن کے سربراہ مطیع العجمی نے مطالبہ کیا ہے کہ 31 ممالک پر کویت میں داخلے کے فیصلے سے تارکین وطن اساتذہ کو استثنیٰ دیا جائے۔
ایک پریس بیان میں مطیع العجمی نے وزارت تعلیم سے تعلیمی سال کے آغاز کی تاریخ کے تعین کے بعد تارکین وطن اساتذہ کی واپسی کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عوام غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں: وزارت صحت کویت
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "تعلیمی سال کے آغاز کے بعد اگر تارکینِ وطن اساتذہ کویت واپس نہ آسکے تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا”۔