کویت اردو نیوز 06 اکتوبر: حکومت کویت کی جانب سے بارشوں کے موسم سے قبل سڑکوں کا معائنہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے روڈز اینڈ لینڈ ٹرانسپورٹ کے باخبر ذرائع نے اتھارٹی کی قائم مقام ڈائریکٹر سوہا اشکنانی کی درخواست کا انکشاف کیا جنہوں نے ہائے وے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز کی درخواست پیش کی جس میں بارشوں کے موسم کی آمد سے قبل ہائی وے اور تارکول کی سڑکوں کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ بارشوں سے قبل اگر سڑکوں یا شاہراہوں کو مرمت کی ضرورت ہے تو فوری کام شروع کیا جائے۔
ڈائریکٹر اشکنانی نے کچھ عرصہ قبل جاری ایک سرکاری خط میں درخواست کی تھی کہ مذکورہ محکموں کے منیجرز ان کمپنیوں کے ناموں کی ایک فہرست بنائیں جو اصلاحات کے کام کی تعمیل نہیں کرتی ہیں تاکہ وہ اس معاملے کو وزیر پبلک اتھارٹی ڈاکٹر رنا الفارس کے سامنے اٹھا سکیں اور وہ اس مدعے سے متعلق عوامی ٹینڈروں کے بارے میں قانون نمبر 49/2016 کے آرٹیکل 85 کے مطابق پابندیوں کا اطلاق کرنے کے لئے مرکزی ایجنسی برائے عوامی ٹینڈروں سے بات کرسکیں۔