کویت اردو نیوز 11 اپریل: روزنامہ الانباء نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن اور اس کے ذیلی اداروں (KOC, KNPC, KIPIC وغیرہ) میں ڈائریکٹ ملازمین کی سالانہ تنخواہوں میں اضافے کی منظوری ان کی ملازمت کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ مکمل کرنے کے بعد دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ انکریمنٹ (تنخواہوں میں اضافہ) عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل اپریل کی تنخواہوں کے ساتھ ادا کی جائے گی۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سالانہ تشخیص کی بنیاد پر، ‘very poor’ ریٹنگ حاصل کرنے والوں کے لیے انکریمنٹ کم از کم 2.5 فیصد جبکہ ‘excellent’ ریٹنگ حاصل کرنے والوں کے لیے زیادہ سے زیادہ نو فیصد ہے، جیسا کہ پچھلے سالوں میں ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافے کی تقسیم درج ذیل ہے۔ کل ورکرز میں سے 15 فیصد کو ‘excellent’ جبکہ 70 فیصد کو ‘very good’ اور 15 فیصد کو ‘good’ یا اس سے کم درجہ دیا گیا۔