کویت اردو نیوز 29 جولائی: ہم کویت میں منظور شدہ ویکسینوں میں اپنی ویکسین کو شامل کرنے کی کوششوں کو تیز کریں گے: چینی سفیر برائے کویت
تفصیلات کے مطابق کویت میں چینی سفیر لی منگ گانگ نے کہا کہ وہ کویت کے ساتھ چین کی کوششوں کو تیز کریں گے کہ چینی ویکسین سائنوویک کو ان ویکسینوں کی فہرست میں شامل کریں جو ریاست میں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے منظور کی گئی ہیں۔ انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے چیف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائنویکس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی افادیت بہت زیادہ ہے جبکہ کوویڈ19 معاملات کی روک تھام کی شرح 90 فیصد ہے۔ ایک پریس بریفنگ میں لی منگ گانگ نے نشاندہی کی کہ
100 سے زائد ممالک چینی ویکسین کا استعمال کر رہے ہیں اور اب تک 30 ممالک کے سربراہان نے اسے عوامی سطح پر وصول کیا ہے جس کی امید ہے کہ اس ویکسین کو وصول کرنے والے چینی باشندوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لئے بھی سفر میں آسانی ہوگی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سائنوویک ویکسین وصول کرنے کے بعد یکم اگست سے کویت میں داخل ہونے والے مسافروں کے داخلے میں رکاوٹ نہیں ہو گی۔
کویت میں چین کے سفیر لی منگ گانگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چینی حکومت نے ہمیشہ ’”کورونا وائرس” کی ابتدا سے سائنسی سراغ لگانے کی حمایت کی ہے لیکن ساتھ ہی وہ اس مسئلے کو سیاسی بنانے کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ امریکہ شروع سے ہی چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جہاں تک کویتی اور چینی تعلقات کی بات ہے منگ گانگ نے انھیں ‘لازم و ملزوم’ کہا اور ان کے تعلقات مضبوط ہونے پر زور دیا اور کہا کہ یہ خواہش عام ہے کہ چین کویت کی ترقی کو آگے بڑھانے ، تعاون کرنے ، کویت وژن 2035 کے مابین صف بندی کو بڑھانے ،ایک اسٹریٹجک شراکت قائم کرنے ، توانائی ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں ایک مکمل صنعتی سلسلہ کیلئے کویت کے شانہ بشانہ ہے۔