کویت اردو نیوز 30 اگست: کویت 5G کی تیزرفتار سروس مہیا کرنے والا دنیا کا چھٹا اور دوسرا عرب ملک قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی "اوپن سگنل” جو موبائل نیٹ ورک کے صارفین کے تجربے کا تجزیہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کویت 5G رفتار اور کوریج کے معاملے میں دنیا میں چھٹے اور خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار فی سیکنڈ 171.5 MB ہے۔
اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اس حوالے سے عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جسے بھرپور توجہ حاصل ہوئی ہے 5G کی اوسطاً ڈاونلوڈ 414.2 میگا بائٹ فی سیکنڈ سے زیادہ ہے۔
فائیو جی نیٹ ورک کی سب سے تیز رفتار ڈاؤنلوڈ اسپیڈ دینے والے ممالک درج ذیل ہیں:
- سعودی عرب 414.2 میگا بائٹ فی سیکنڈ
- دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا 312.7 MB فی سیکنڈ
- تیسرے نمبر پر آسٹریلیا 215.7 MB فی سیکنڈ
- چوتھے نمبر پر تائیوان 210.5 MB فی سیکنڈ
- پانچویں نمبر پر کینیڈا 178.1 MB فی سیکنڈ
- چھٹے نمبر پر کویت 171.5 MB فی سیکنڈ
- ساتویں نمبر پر سوئٹزرلینڈ 150.7 MB فی سیکنڈ
- آٹھویں نمبر پر ہانگ کانگ 142.8 MB فی سیکنڈ
- نویں نمبر پر برطانیہ 133.5 MB فی سیکنڈ
- آخر میں دسویں نمبر پر جرمنی 102 MB فی سیکنڈ کے ساتھ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عوام اب خود ذمہ دار ہو گی: وزیر صحت کویت
واضح رہے کہ "اوپن سگنل” کمپنی کی رپورٹ میں 3 پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے (5G) کی رفتار، 4G اور 5G کی ٹیکنالوجیز کی عمومی رفتار، اس کے علاوہ 5G کی کوریج۔ سعودی عرب عام رفتار (4G اور 5G) میں بھی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار 144.5 MB فی سیکنڈ کے ساتھ سرفہرست ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے جڑنے کی اوسط رفتار کا تعین کرنے میں 60 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ کویت ڈاؤنلوڈ اسپیڈ کی اوسط رفتار 44.5 میگا بائٹ فی سیکنڈ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔