کویت اردو نیوز 09 ستمبر: گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی تجدید کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک امور میجر جنرل جمال السایغ نے تمام گورنریٹس میں ٹریفک کے تمام محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں قانون نمبر 67 سال 1976 اور اور ایگزیکٹو ریگولیشنز نمبر 86 سال 1976 گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی تجدید فیس سے متعلق درج ہے کہ نجی گاڑی کی تجدید کی فیس 5 دینار ، ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیاں (بس) 15 دینار ، نجی ٹرانسپورٹ (منی بس) 10 دینار جبکہ پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ (پک اپ) 10 دینار کردی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 32 ممالک کی تعداد کم کرنے کے قوی امکانات
سرکلر کے مطابق جس کی ایک کاپی روزنامہ عرب ٹائمز کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے۔ جنرل ٹرانسپورٹ (کارگو، مویشی) کے لئے اندراج کتاب کی تجدید 20 دینار جبکہ ٹو ٹرک کی بک کی تجدید 10 دینار ہے۔ سرکلر میں بتاگیا ہے کہ خراب شدہ یا کھو جانے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ لائسنس کی فیس 10 دینار ہوگی۔