کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : ابوظہبی کے صحرا میں پھینکی گئی سینکڑوں بلیوں اور ان کے بچوں جن میں سے بے شمار مردہ پائے گئے ، کا انکشاف ہونے کے بعد جانوروں کی تنظیموں کی جانب سے شدید غم اورغصے کا اظہار کیاگیا ہے۔
تمام بلیاں یو اے ای کے دارالحکومت کے الفلاح علاقے میں متحدہ عرب امارات کے فالکن اسپتال کے قریب ملی تھیں۔
فوٹیج میں کئی بلیاں مردہ اور ریت میں دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔
جو بلیاں زندہ زندہ تھیں وہ بے حد کمزور اور پیاسی تھیں۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ، امدادی کارکن رات بھر بلیوں کیلیے عارضی گھروں کی تلاش میں مصروف رہے۔
تقریباً تمام بلیوں کو صحت کی جانچ کے بعد ٹی این آر کے ذریعے نیوٹرڈ اور مائیکرو چِپ کیا گیا ۔
کارکن چیکو سنگھ جس نے بلیوں کو ریسکیو کے لیے اس مقام کا دورہ کیا تھا العربیہ اس نے اس عمل کو "قتل عام” قرار دیا ۔
چیکو نے کہا کہ”کل، ابوظہبی میں مقیم ایک ریسکیو نے مجھے اس جگہ کی خوف ناک صورت حال کے بارے میں بتایا ، میں نے پھر یہ معلومات دوسرے ریسکیورز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔”
دبئی کے لوگ مدد کے لیے وہاں گئے ۔ لیکن ہم تمام بلیوں کوتو نہیں بچا سکے کیوں کہ بہت سی بلیاں پہلے ہی مر چکی تھیں
چیکو نے مزید کہا کہ دوسری بلیاں جو بچ گئی وہ بہت کمزور تھیں چیکو کے مطابق یہ بلیاں کیڑا زدہ تھیں ، جن پر قابو پانے کے لیے سرکاری محکمہ، آوارہ بلیوں سے نمٹنے کیلے کئی ٹھیکیداروں کااستعمال کرتاہے ، جن کو عام طور پرفالکن ہسپتال لےجایاجاتاہے، جہاں بلیوں کی بیماری کی جانچ پڑتال ہوتی ہے اور اگر یہ بلیاں صحت مند پائی جائیں تو ان کو کمیونٹی میں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
چیکو ک کہنا ہے کہ "ہم بلیوں کوپھینکنے کے معاملے سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ،تاکہ ان کو یوں خوفناک اور غیر انسانی طریقے سے مرنے نہ دیا جائے۔”