کویت اردو نیوز 09 اکتوبر2023: کویت کی وزارت داخلہ نے کہا کہ خلیجی ممالک کے شہریوں اور کسی بھی وجہ سے ملک چھوڑنے والے غیرملکی باشندوں سے ہوائی اور زمینی بندرگاہوں پر 4.77 ملین دینار جمع کیے گئے ہیں، کیونکہ اس سلسلے میں دو ماہ قبل نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی طرف سے فیصلہ جاری کیا گیا تھا کہ ملک چھوڑنے والوں کو اپنے ریاستی بقایاجات کی ادائیگی کرنا لازم ہوگا۔
ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جمع کی گئی رقم میں دو ماہ کے دوران ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا تخمینہ 1.141 ملین کویتی دینار ہے جبکہ یکم ستمبر 2023 سے 23 ستمبر 2023 کے دوران 2.936 ملین دینار بجلی اور پانی کے بلوں کے طور پر جمع کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمع کی گئی رقم صرف ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور بجلی اور پانی کے بلوں کے لیے ہے جبکہ اس میں وزارت انصاف اور وزارت مواصلات کے بل شامل نہیں ہیں۔