کویت اردو نیوز ، 21 اکتوبر 2023: حالیہ برسوں میں، گوگل نے متعدد خدمات متعارف کروائی ہیں جیسے کہ گوگل اسسٹنٹ اور ٹرانسلیٹ جو مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
لیکن گوگل اب ایک ایسی سروس متعارف کرارہا ہے جومصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کااستعمال کرے گی تاکہ صارفین کوگوگل سرچ کی مدد سےانگریزی بولنےاورسیکھنے میں مدد ملے۔
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ گوگل سرچ کی ایک نئی خصوصیت ابتدائی طور پر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا ، بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اگلے چند دنوں میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔
یہ نیا فیچر ان لوگوں کو جو نئی زبان سیکھنا چاہتے ہیں انگریزی میں بولنے کی مشق کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
گوگل سرچ کیجانب سے اس فیچر کےتحت صارف کومختلف الفاظ اورجملےبولنےکی مشق کروائی جائے گی۔ اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ تک ہوگا جبکہ گوگل سرچ بھی صارف کی کارکردگی پر رائے دے گا۔
اسی طرح انہیں روزانہ کی مشق کے لیے یاد دہانی کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سیکھنے کو بتدریج مزید مشکل بنایا جائے گا تاکہ صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر ہو۔
کمپنی کے مطابق انگریزی بولنے کی مشق پر مبنی اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف کسی بھی ایسے لفظ پر کلک کر سکے گا جس کا مطلب اسے سمجھ نہیں آتا۔