کویت اردو نیوز 21 ستمبر: وزراء کونسل کے اجلاس کے نتائج اور فیصلے میں آج بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ الرای کے باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج بروز پیر وزراء کونسل کا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کئی اہم فیصلے متوقع تھے تاہم آج کے اجلاس میں بھی 34 ممنوعہ ممالک کی فہرست میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی اور ان پر تا حال پابندی برقرار ہے جبکہ قرنطین کی مدت کو 14 دن سے کم کرنے کے فیصلے پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ ممنوعہ ممالک کی فہرست میں اس وقت 34 ممالک شامل ہیں جبکہ ملک میں آنے والے افراد کے لئے قرنطین کی مدت 14 دن ہے۔
Related posts:
کویتی شہریوں نے قتل ہونے والے بھارتی ڈلیوری ڈرائیور کے اہل خانہ کے لئے خطیر رقم جمع کرلی
تین کویتی نوجوانوں کی غیرملکی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ واردات
کویت جانے کے لئے دبئی میں پھنسے مصری شہریوں کا دھرنا
کویت: 60 سال سے زائد غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں میں عارضی توسیع کا اعلان
کویت: 762 نئے کورونا کیس اور 02 اموات
کویت ائیر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ وزارت صحت کی جانب سے جاری رہے گا
پاکستانی ویزہ پر عائد پابندی ختم، کویت کو اہل افراد کی فراہمی کے لیے تیار ہیں: وزیر داخلہ پاکستان
کویت میں فلپائنی شہریوں پر پابندی، فلپائن مالی مشکلات کا شکار ہو گیا