کویت اردو نیوز 15 جنوری: ائیر لائنز کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ کے معاوضے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ شام جمعرات کو کویت آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت وصول کرنے والی ایئر لائنز کے معاوضے اگلی اطلاع آنے تک ملتوی کردیئے۔
سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے کی بنیاد پر جس کے تحت 17 جنوری سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطین کے اخراجات ائیرلائنز کو ادا کرنے تھے فی الوقت ان معاوضوں کی وصولی اگلی اطلاع آنے تک معطل کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے لئے ٹیکنیکل اور ریگولیٹری ضروریات پر نظرثانی کی جائے گی۔
دوسری جانب شہری ہوا بازی نے کہا "ہم اس بات کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ کویت ایئرپورٹ آنے والے تمام افراد کے لئے وزارت صحت کے عملہ کے ذریعہ پی سی آر کا امتحان جاری رہے گا۔ ہم یہ واضح کرنا چاہیں گے کہ ایئر لائنز کے ذریعہ پی سی آر امتحان ملتوی کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ٹیسٹ روک دئیے گئے ہیں۔ ائیرلائنز کے ذریعہ پی سی آر ٹیسٹ تب تک ملتوی رہیں گے جب تک کہ اس کو ایئر لائنز میں اپ لوڈ کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار نہیں مل جاتا ہے”۔