کویت اردو نیوز ، 27 اکتوبر 2023: حالیہ تحقیقی جائزے کے بعد سائنسدانوں نے چاند کی عمر میں 40 کروڑ سال کا اضافہ کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت اس وقت سامنے آئی جب محققین کے ایک گروپ نے چاند کی سطح سے جمع ہونے والی دھول کے اس مجموعے کا دوبارہ جائزہ لیا جسے 1972 میں زمین پر واپس لایا گیا تھا، جب خلابازوں نے آخری بار چاند کا دورہ کیا تھا۔
سائنسدانوں نے چاند کی دھول میں شامل کرسٹل کا گہرائی سے جائزہ لیا جو ناسا کے اپولو 17 مشن کے حصے کے طور پر زمین پر لائے گئے تھے۔
محققین کا خیال ہے کہ چاند زمین کے ساتھ ایک دیوہیکل الکا کے بڑے پیمانے پر ٹکرانے کے نتیجے میں تشکیل پایا تھا۔ یہ عمل نظام شمسی کی تشکیل کے تقریباً 100 ملین سال بعد ہوا اور اس طرح ہمارے سیارے کا چاند بنا۔
مطالعہ کے شریک مصنف اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر فلپ ہیکن نے کہا، "چونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کرسٹل کتنے پرانے ہیں، یہ چاند کی تاریخ کے سراغ کے طور پر کام کرتے ہیں۔”
ابتدائی طور پر چاند کی عمر تقریباً 4.42 بلین سال بتائی گئی تھی۔ تاہم، موجودہ تحقیق، جس میں گلاسگو یونیورسٹی بھی شامل ہے، چاند کی عمر تقریباً 4.46 بلین سال بتاتی ہے۔