کویت اردو نیوز : گوگل کی مقبول ترین سروس یوٹیوب نے 2 بہترین فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ ان خصوصیات میں سے ایک یوٹیوب شارٹس سے متعلق ہے۔
یوٹیوب شارٹس استعمال کرنے والے صارفین اب لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے شارٹ ویڈیوز کا سیکشن بھی استعمال کر سکیں گے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ شارٹس ویڈیوز کو سکرول کرتے ہوئے، صارفین لائیو ویڈیو کا پیش نظارہ دیکھ سکیں گے جسے مکمل دیکھنے کے لیے کلک کیا جا سکتا ہے۔
عمودی شکل میں شارٹس پر لائیو ویڈیوز کو اسٹریم کرنا بھی ممکن ہوگا۔ ویسے تو یوٹیوب پر ورٹیکل فارمیٹ میں لائیو سٹریمنگ کا آپشن کافی عرصے سے موجود ہے لیکن اب اسےشارٹس فیڈکا حصہ بنایاجارہا ہے۔
یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے جس میں مختصر ویڈیوز دیکھتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ دیکھنا ممکن ہے۔
ٹک ٹاک میں اس تبدیلی کے نتیجے میں، لائیو سٹریمنگ کو کافی فائدہ ہوا ہے اور صارف کی مصروفیت کے منٹوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
یوٹیوب شارٹس کی لائیو سٹریمنگ کے حوالے سے ایپ میں دریافت کے کئی آپشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔
شارٹس میں اس نئے اضافے کے ساتھ، یوٹیوب براہ راست یوٹیوب اسٹوڈیو سے پوڈ کاسٹ اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔
یہ تبدیلی صارفین کو اپنی RSS فیڈ کو براہ راست یوٹیوب اسٹوڈیو سے لنک کرنے کی اجازت دے گی، جس سے وہ اپنے مواد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں گے۔