کویت اردو نیوز : آج کل زیادہ تر لوگ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ ہر اسمارٹ فون میں درجنوں ایپس ہوتی ہیں جن کو صارفین کی ذاتی تفصیلات تک رسائی ہوتی ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں آئی فونز یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک سب سے زیادہ رسائی حاصل کرنے والی ایپس کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹی آر جی ڈیٹا سینٹرز کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر وہ ایپس ہیں جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز پر سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔ تینوں ایپس 14 مختلف قسم کے صارف ڈیٹا جیسے لوکیشن، براؤزنگ ہسٹری، روابط، تصاویر اور دیگر تک رسائی کی اجازت مانگتی ہیں۔
یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹا کارٹ iOS پر سب سے زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپس ہیں اس کے بعد فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر ہیں جبکہ ٹِک ٹاک اور گوگل بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔
اس کے مقابلے میں، فیس بک لائٹ ایپ اینڈرائیڈ فونز پر سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہے، جو فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گوگل، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب پانچویں سے آٹھویں نمبر پر ہیں۔
اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ اینڈرائیڈ پر ایپس آئی او ایس کے مقابلے زیادہ ڈیٹا تک رسائی مانگتی ہیں۔ محققین کے مطابق نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کو iOS صارفین کے مقابلے میں اپنے ڈیٹا کی زیادہ قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم ایپس کو کتنے ڈیٹا تک رسائی دیتے ہیں اس کے اعدادوشمار حیران کن ہیں۔”
انہوں نے کہا، "ہماری بہت سی ذاتی تفصیلات ایپس کے پاس ہیں جنہیں مارکیٹنگ کمپنیاں اور ہیکرز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔”