کویت اردو نیوز 07 اکتوبر: وزارت داخلہ نے مجرموں کو ملک بدر کرنے کے لیے وزارت خارجی امور سے مدد طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خارجہ امور مجرموں کو ملک بدر کرنے میں ہماری مدد کریں۔ روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام مبینہ طور پر ایک دن میں 20 کے قریب افراد کو گرفتار کرتے ہیں جن میں منشیات فروش، شراب فروخت اور منشیات کے عادی افراد ہوتے ہیں جن میں کویتی، جی سی سی، عرب اور ایشین شہریوں کے علاوہ دیگر قومیتوں کے افراد بھی اس میں شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے بیان دیا کہ وزارت پر دباؤ ہے کیونکہ ایسے افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور مجرموں کی بڑی تعداد کے لئے قید خانوں کے انتظامات اور انکی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے لہذا ان مجرموں کی ملک بدری کا عمل تیز کیا جائے۔
مزید پڑھیں: کویت کے نئے ولی عہد شہزادہ مشال الصباح کون ہیں؟
غیر ملکیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں کو آگاہ کریں تاکہ انہیں "جلاوطن” کیا جاسکے۔
روزنامہ نے مزید کہا کہ صرف پچھلے مہینے ہی 40 سے زائد منشیات فروشوں اور بدسلوکی کرنے والوں کو سیکیورٹی حکام نے گرفتار کیا تھا اور محکمہ برائے منشیات کنٹرول (جی ڈی ڈی سی) کے حوالے کیا تھا۔