کویت اردو نیوز 03 نومبر: مصری تارکین وطن اتفاقی طور پر 8000 دینار کوڑے دان میں پھینک بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم ایک مصری شہری غلطی سے 8000 دینار کوڑے دان (زبالہ) میں پھینک بیٹھا۔ اپنی غلطی کا احساس ہونے پر مصری شہری نقدی کی تلاش میں کوڑے دان کے مقام پر گیا لیکن اسے کچھ نہ مل سکا کیونکہ اس کوڑے دان کو پہلے ہی میونسپل ٹرک میں خالی کردیا گیا تھا جس نے اس جگہ پر موجود تمام کوڑے دانوں کو ہٹا دیا تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ایک مصری تارکین وطن نے کویت کے علاقے الجابریہ میں ایک کوڑے دان میں 8000 کویتی دینار (ڈی96000) کو حادثاتی طور پر پھینک دیا جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ نقدی کی تلاش میں کوڑے دان کے مقام پر گیا لیکن اسے کچھ نہ ملا کیونکہ میونسپل ٹرک اس کوڑے دان کو پہلے ہی خالی کر کے وہاں سے جا چکا تھا۔
مزید پڑھیں: کویت میں مقیم بھارتی شہری راتوں رات ارب پتی بن گیا
مصری شہری کو یاد آیا کہ اس نے نقدی سے بھرا تھیلا بھی کوڑے دان میں پھینک دیا تھا جبکہ جائے وقوع سے میونسپلٹی کا ٹرک اس کوڑے دان کو خالی کر کے جا چکا تھا جس کے بعد مصری شہری پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے پولیس والوں کو اپنی کہانی بتاتے ہوئے ایک رپورٹ درج کرائی اور انہیں 8000 دینار کے چیک کی کاپی دکھائی جو اس سے قبل اس نے کسی بینک سے کیش کیا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا کہ وہ سچ بول رہا ہے تاکہ اس کی رقم تلاش کرنے میں مدد کی جا سکے حالانکہ اس کے ہونے کا بہت کم امکان تھا۔