کویت اردو نیوز : غیر ملکی کمپنی نے ایک ماہ تک موبائل فون استعمال نہ کرنے پر انعام کی پیشکش کر کے تہلکہ مچا دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ کے ایک ڈیری پروڈکٹ برانڈ (Siji) نے اپنے ’’ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام‘‘ کے تحت ایک ماہ تک موبائل فون استعمال نہ کرنے والے 10 خوش نصیبوں کو 10 ہزار ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔
منتخب شرکاء اپنے اسمارٹ فونز کو فراہم کردہ باکس میں محفوظ طریقے سے اسٹور کر لیں گے اور ایک مہینہ تک موبائل فون کےبغیر رہیں گے۔ چیلنج کو کامیابی سے مکمل کرنے پر، انہیں $10,000 سے نوازا جائے گا۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، "ہم آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ آپ اپنا اسمارٹ فون چھوڑ دیں۔” ہم کم سے کم خلفشار کیساتھ سادہ زندگی گزارنےکی طاقت پر یقین رکھتےہیں۔
کمپنی نے کہا کہ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے، درحقیقت اوسطاً ایک شخص روزانہ چار سے پانچ گھنٹے اپنے فون پر گزارتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق وہ افراد جو اپنی زندگی میں ڈیجیٹل وقفہ لینا چاہتے ہیں وہ 31 جنوری تک پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔