کویت اردو نیوز 18 نومبر: فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کا انحصار ایک عین میکانزم پر ہے جو قرنطین سے وابستگی کی ضمانت دیتا ہو۔
تفصیلات کے مطابق ایک باخبر ذرائع نے روزنامہ الأنباء کو انکشاف کیا کہ صحت کے حکام کو پیش کردہ یہ فضائی حدود کو کھولنے کی تجویز ایسی صورت میں ممکن ہے کہ متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد کے لئے فی رات کی قیمت 20 سے 30 کویتی دینار کے درمیان ہو جس میں رہائش اور 3 وقت کا کھانے بھی شامل ہو اور قرنطین کرنے کے مقصد کے لیے ایسی جگہیں یا ہوٹل جو ایسی آفر مہیا کریں گے وزارت صحت کی جانب سے مختص کئے جائیں گے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ قرنطین دنوں کی کل تعداد 14 ہوگی اور اس کی لاگت 280 سے 420 دینار کے درمیان ہوگی۔ دوسری جانب ذرائع نے توقع کی ہے کہ فضائی حدود کھولنے اور 34 ممنوعہ ممالک کے لئے فضائی حدود کھولنے اور طیاروں کو لینڈ کرنے کی اجازت کا معاملہ اگلے دو ہفتوں کے دوران یا انتخابات کے فوری بعد حل ہوجائے گا۔
اس بات کا یقین کرنے کے لئے ایک درست میکانزم ڈھونڈنے کے بعد ممنوعہ ممالک کے افراد کی کویت واپسی پر منظوری کی صورت میں ہر فرد قرنطین ہونے اور صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔