کویت اردو نیوز : سعودی پاسپورٹ ایڈمنسٹریشن نے مملکت میں تمام بین الاقوامی بندرگاہوں پر اپنے تمام ہالز میں قابل عملہ اور جدید تکنیکی آلات جیسے کہ دو زبانوں پر مشتمل ترجمے کے آلات اور ایک موبائل کاؤنٹر نصب کیا ہے۔
اپنے بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے ملک سے آمد اور روانگی تک عمرہ کے قوانین، کنٹرول اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
محکمہ پاسپورٹ نے رمضان المبارک کے دوران خدا کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس سے قبل مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب حکمران شہزادہ سعود بن خالد الفیصل کے ہمراہ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
مدینہ ریجن کےگورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نےاس موقع پر رمضان کےدوران ایئرپورٹ پرعمرہ زائرین کو فراہم کیجانے والی خدمات کاجائزہ لیاتھا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گورنر مدینہ نے ایئرپورٹ پر آنے والے زائرین کے لیے امیگریشن دفاتر میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیاتھا۔
ایئرپورٹ حکام نے گورنر کو ماہ رمضان کے حوالے سے کسٹمز، سامان کی نقل و حمل، صحت کی دیکھ بھال اور وزارت حج و عمرہ کے دفاتر میں فراہم کیجانے والی سہولیات سے آگاہ کیا تھا۔