کویت اردو نیوز 13 دسمبر: بنگلادیشی کار واشر کی شہری خاتون سے بدتمیزی جلاوطنی کا باعث بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون شہری سے غیر مہزبانہ سلوک کرنے والے بنگلادیشی شہری کے خلاف کیس درج کرنے کے بجائے وزارتِ داخلہ نے بنگلادیشی کو جلا وطن کردیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حولی میں مقیم کویتی خاتون اپنے گھر سے نکلی اور گاڑی دھونے والے بنگلادیشی جس کو وہ پہلے سے جانتی تھی اپنی گاڑی کے پاس کھڑا دیکھا۔ خاتون کو آتے دیکھ کر کار واشر نے ان سے تھوڑی دیر رکنے کی درخواست کی اور گاڑی صاف کرنے لگا۔ گاڑی کی صفائی مکمل ہوتے ہی خاتون نے کار واشر کو اسکی خدمات کے عوض کچھ پیسے دیئے لیکن بنگلادیشی کار واشر نے پیسے نہیں لئے بلکہ مشتعل ہوکر خاتون کا ہاتھ پکڑا اور گھسیٹنا شروع کر دیا۔ اس غیرمہذبانہ عمل کے نتیجے میں خاتون نے چیخ و پکار شروع کردی۔
ایک سیکیورٹی ذرائع نے الرای کو بتایا کہ "پچاس سالہ خاتون کی چیخ و پکارسے اس کی بہن مدد کے لئے آ پہنچی اور خاتون شہری کو بنگلہ دیشی کے چنگل سے بچایا اور فوری طور یر وزارت داخلہ کو حادثے سے آگاہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز اس جگہ پر پہنچیں اور بنگلادیشی کار واشر کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ "ملزم ہونے والی تفتیش میں پہلے تو انکار کرتا رہا لیکن پھر جلد ہی اعتراف کرلیا۔ متاثرہ خاتون شہری نے ذکر کیا کہ وہ اسے غیر مہذبانہ پیغامات بھیج رہا تھا لیکن خاتون نے ہمیشہ ان پیغامات کو نظرانداز کیا۔