کویت اردو نیوز 10 جون: کویت وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے پبلک سیکیورٹی سیکٹر نے جمعرات کی صبح بنید القار کے علاقے میں ایک حفاظتی مہم کے دوران رہائشی و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور قانونی طور پر مطلوب افراد کو گرفتار کیا جن کی مجموعی تعداد 98 تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ، وزارت کے انڈر سیکریٹری اور پبلک سیکیورٹی سیکٹر کے انڈر سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی بنیاد پر تمام قومیتوں کے مطلوب افراد اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے ملک کے تمام گورنریٹس میں اچانک سیکیورٹی چھاپے جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مہم کا بنیادی مقصد عام کارکنوں، رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کنٹرول کرنا ہے کیونکہ وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سیکورٹی حکام ان علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں جن میں بیچلرز اور عام کارکنوں کی رہائش ہوتی ہے۔ ذرائع نے نشاندہی کی کہ وزارت داخلہ کے تمام شعبوں کے ساتھ تعاون میں سیکیورٹی ہم آہنگی ہے جو سیکیورٹی پلان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ ہفتے تیار کیا گیا تھا تاکہ
ان علاقوں کو گھیرے میں لے لیا جائے جن کی پہلے نگرانی کی گئی تھی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی خلاف ورزی کرنے والا سکیورٹی اہلکاروں سے بچ نہیں سکتا۔ روزنامہ الرای نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے سے پہلے پکڑے جانے کے لیے مخصوص سائٹس تیار کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ خلیجی سیکورٹی تعاون کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد پانچ سال کی مدت تک کسی بھی خلیجی ملک میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔