کویت اردو نیوز 26 دسمبر: وزارت صحت نے ملک میں عوام کی جانب سے کورونا ویکسین کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروانے کی تصدیق کر دی ہے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متعلق پیشرفتوں کی وقتاً فوقتا پیروی کی تصدیق کردی۔ خاص طور پر چند ممالک میں کورنا وائرس کی نئی لہر کے بعد وزارت صحت کی تکنیکی کمیٹیاں بین الاقوامی ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ صحت کی نئی سفارشات اور احتیاطی تدابیر کے اطلاق کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ذرائع نے ملک بھر میں وزارت صحت کے لنک کے ذریعے pfizer ویکسین لینے کے لئے رجسٹریشن کی بڑھتی ہوئی تعدد کی طرف اشارہ کیا ہے۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی دوپہر تک تقرری کے لئے اندراج کروانے والوں کی تعداد 95،500 شہریوں تک پہنچ چکی ہے اور اگلے ہفتے کے اوائل میں یہ 100،000 سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جو معاشرے کے بڑے طبقات میں صحت سے متعلق شعور میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔