کویت اردو نیوز 31 دسمبر: رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے اب کوئی رعایت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے رعایتی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی جبکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی افراد کا تخمینہ 186،000 لگایا گیا ہے۔ کویت کے حکام نے ہزاروں غیرقانونی رہائشیوں کے لئے آج بروز جمعرات کو ختم ہونے والی رعایتی مدت میں توسیع کی اطلاعات کی تردید کی ہے اور ان سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں جو کورونا وائرس بحران کی وجہ سے کویت میں پھنس چکے ہیں ان کے لئے رعایتی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ بروز بدھ وزارت داخلہ کے سیکیورٹی تعلقات اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈ توحید الکندری نے اس حوالے سے واضح کیا کہ غیرقانونی افراد کو اس ماہ کے اختتام سے پہلے ہی ملک چھوڑنا ہوگا تاہم وزارت داخلہ کے رہائشی امور کے شعبے کے باخبر ذرائع نے کہا کہ تجارتی پروازوں کی بندش نے غیرقانونی رہائشیوں کے لئے روانگی کے منصوبوں کو عمل بدنظمی کا شکار ہو گیا تھا۔